ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت نے ذاکر نائیک کو’اعلانیہ مجرم‘ قراردیا؛ این ائی اے نے ان کی جائیدادوں کو شامل کرنے کی شروعات کی

عدالت نے ذاکر نائیک کو’اعلانیہ مجرم‘ قراردیا؛ این ائی اے نے ان کی جائیدادوں کو شامل کرنے کی شروعات کی

Sat, 29 Jul 2017 16:07:55    S.O. News Service

ممبئی،29؍جولائی(ایس او نیوز)ذاکر نائیک کو این ائی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز’ اعلانیہ مجرم‘ قرار دیا۔پچھلے ہفتے دئے گئے عدالتی احکامات کے بعد نیشنل انوسٹی گیشن ٹیم( این ائی اے) نے ان کی جائیدادوں کو بھی شامل کرنے کی شروعات کردی ہے۔

این ائی اے کے مطابق احکامات میں کہاگیا ہے کہ ذاکر نائیک جن کا این آر ائی موقف ہے کو 21جولائی کے روز اعلانیہ مجرم قراردیا گیا ہے جس کے بعد سی پی سی کے سیکشن83کے تحت ان کی جائیدادو ں کو ضبط کرنے کی شروعات عمل میں آئی ہے۔

پچھلے سال نومبر18کو این ائی اے نے ممبئی میں ذاکر نائیک کے خلاف آئی  پی سی اور یواے پی کے مختلف دفعات کے تحت ایک کریمنل کیس در ج کیاتھا۔اسی طرح مرکزی حکومت نے ممبئی کی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن ( ائی آر ایف)جس کے بانی نائیک ہیں کو ’’ قرار قانونی ادارہ‘‘ قرار دیا تھا۔جس کے بعد این ائی اے کے ان کے دفاتر اور اسکو ل کے علاوہ خانگی ٹی وی چیانل افس پر دھاوے کرتے ہوئے اس کو ضبط کرلیاتھا۔

سال2016میں ذاکر نائیک ملک  سے باہر گئے تھے‘ ان پر الزام ہے کہ وہ اشتعال انگیز تقاریر ‘ دہشت گردووں کو مالی امداد‘ پیسوں کے ہیری پھیری کے علاو ہ دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اس کے بعد تنظیم نے کہاکہ تھا کہ جن لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے ذاکر نائیک  اور رعرشی قریشی کا تنظیم پر اثر اندازنہیں ہے اور یہ ائی آر ایف کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو متاثر کریگا۔مذکورہ ائی آر ایف نے اس بات پر بھی زوردیا ہے کہ ایف ائی آر ذاکر نائیک کی مبینہ طور پرانے تقریروں کی بنیادپر درج کیاگیا ہے۔

ذاکر نائیک نے دہشت گردتنظیموں کی حرکتوں کی مذمت کی ہے اور انہوں نے کہاکہ ائی ایس ائی ایس غیر اسلامی ہے۔


Share: